0

حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق تیسری درخواست پر فیصلہ محفوظ


لاہورہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پرعمل نہ ہونا عدلیہ کی عزت کا سوال ہے۔حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس میں کہا کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق 2 فیصلوں پرعمل نہ ہونا عدلیہ اورپاکستان کی عزت کا سوال ہے۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ وہ عدالت کا حکم نہ مانے۔ہائی کورٹ نے دو آرڈر پاس کئے لیکن انہیں نظرانداز کیا گیا۔آئین میں جوراستہ نظرآیا وہ اختیار کروں گا۔جسٹس جواد حسن کا حمزہ شہباز کے وکیل سے مکالمے میں کہنا تھا کہ ہائی کورٹ تو آرڈر پاس کرچکی ہے آپ توہین عدالت دائرکرلیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں