0

حکومت کی سعودی عرب سے مسجد نبوی ۖ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی درخواست


اسلام آباد: حکومت نے سعودی عرب سے مسجد نبوی واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی درخواست کردی۔اسلام آباد میں قمر زمان کائرہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ کل روضہ رسول پر ہونے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، پوری قوم نے اس پر کرب محسوس کیا ہے، مقدس جگہ پر جہالت کا مظاہرہ کیا گیا، جس پر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ جہاں اونچی سانس لینا بھی منع ہے وہاں یہ نازیبا حرکت کی گئی، یہ واقعہ ویسے نہیں ہوا ، سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اس کے پیچھے ہیں، اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی اور کہا گیا کل دیکھیے کیا ہوتا ہے، جہلم والا کہتا ہے ان کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوجائے گا حالانکہ ہم نے گھر سے باہر نکل کر ہی مقدمات کا سامنا کیا ہے۔انہوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جماعت کے لیے دو سوبندے بھیجنا مشکل نہیں، ہمارے لیے شیدے ٹلی کی ٹلی بجانا مشکل نہیں، لیکن ایسے واقعات سے سیاست کسی اور طرف چلی جائے گی، مجھ پر بطور پارٹی صدر پنجاب بڑا دبا ہے لیکن میں نے کارکنان کو منع کیا، ہماری طرف سے پہل نہیں ہوگی لیکن کب تک صبر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں