0

سائنس دانوں نے سمندری کائی سے ماحول دوست جوتے بنالیے


سان ڈیاگو: امریکی سائنسدانوں نے ایسے ماحول دوست جوتے بنا لیے ہیں جن کی تیاری میں سمندری کائی (الجی) سے حاصل شدہ تیل استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ایک سال کے اندر اندر بے ضرر مادوں میں تحلیل ہو کر ختم ہوجاتے ہیں اور آلودگی میں اضافے کا باعث بھی نہیں بنتے۔الجی سے حاصل شدہ تیل کو حیاتی تنزل پذیر (بایو ڈیگریڈیبل) ربر اور پلاسٹک میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی، جسے ان جوتوں کی تیاری میں استعمال کیا گیا ہے، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین کی وضع کردہ ہے۔اسی ٹیکنالوجی کو منافع بخش کاروبار میں بدلنے کیلیے یونیورسٹی نے ایل جینیسس کے نام سے ایک اسپن آف کمپنی قائم کی ہے جس نے اپنی پہلی مصنوعہ کے طور پر بلیوویو کے عنوان سے یہ جوتے پیش کیے ہیں۔ان جوتوں کے تلووں میں استعمال کیا گیا ربر، سمندری کائی کے تیل کو ایک مخصوص کیمیائی عمل (کیمیکل ری ایکشن) سے گزار کر تیار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں