0

شریف فیملی کیخلاف ہم نے اپنی زبان سے جہاد کرنا ہے، عمران خان


ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی کیخلاف ہم نے اپنی زبان سے جہاد کرنا ہے۔عمران خان نے ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو اسلام آباد کی کال دینی ہے، جو بیرونی سازش اس ملک کے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ ہم پر مسلط کی گئی ،ہم نے اسے ناکام کرنا ہے، چیلنج کرتا ہوں اسلام آباد میں 20لاکھ لوگوں کو لائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک میں آپ نے بچے بچے کو تیار کرنا ہے، یہ ہماری سب سے اہم ترین تحریک ہوگی، چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا، تھری اسٹوجز ہم پر مسلط نہیں ہو سکتے، ہم نے ملک میں الیکشن کرانے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 40ارب روپے کے کیسز ہیں، انکی کرپشن پر وائٹ پیپر عوام کے سامنے پیش کروں گا، جس کا پیسہ ملک سے باہر کھڑا ہو وہ کبھی بھی باہر کے سامراج کے سامنے کھڑا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں