0

ورزش سے ذیابیطس کے مریضوں میں نئی رگوں کی افزائش ممکن


جارجیا: ورزش کے بے تحاشہ فوائد میں سے ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے کہ باقاعدہ سے جسمانی سرگرمی سے بالخصوص ذیابیطس کی کیفیت میں خون کی نئی رگیں پیدا ہوسکتی ہیں یا پھر ان کا افزائشی عمل تیز تر ہوسکتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ ذیابیطس کا ہولناک مرض بالخصوص لہو کی باریک رگوں کو شدید متاثر کرتا ہے۔ اسی وجہ سے زخم مندمل نہیں ہوتے اور بینائی متاثر ہوتی ہے۔اب پہلی مرتبہ معلوم ہوا ہے کہ ورزش سے خون کی نئی نسیجوں کی تشکیل میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ یعنی ورزش ذیابیطس کے منفی اثرات کو ٹھیک کرسکتی ہے۔ اس سے قبل ذیابیطس میں ورزش کے فوائد سامنے آتے رہے ہیں۔ اب جارجیا میڈیکل کالج کے سائنسدانوں نے ورزش اور نئی رگوں کی افزائش یا اینجیو جنیسس کے درمیان تعلق دریافت کیا ہے۔ اس پورے عمل میں ایکسوسومز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں