0

جیمز اینڈرسن نے حسن علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے


لندن: انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن نے قومی فاسٹ بولر حسن علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ پاکستانی پیسر سارا دن بولنگ کروانے کیلیے تیار رہتے ہیں، وہ کبھی نہیں کہتے کہ میں تھکاوٹ محسوس کررہا ہوں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ کانٹی کرکٹ میں کسی غیر ملکی پلیئر سے آپ اس سے زیادہ کی توقع نہیں کر سکتے، وہ کرکٹ سے بے پناہ لگا رکھتے ہیں، وہ ڈریسنگ روم میں بہت زیادہ سوالات کرتے ہیں مگر مجھے بھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی پیسر حسن علی صرف میچ میں ہی نہیں بلکہ ٹریننگ میں بھی 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں