0

نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے، وفاقی وزیر قانون


اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے۔اعظم نذیر تارڑ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس ضرور آئیں گے، قانون میں گنجائش موجود ہے، ابھی نواز شریف کی صحت کے مسائل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے بھی عام انتخابات کروانے کے لیے چھ سات ماہ کا وقت مانگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں