0

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو ہوگا


لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز 29 مئی یا یکم جون سے شروع ہونیکا امکان ہے جبکہ انگلینڈ میں کانٹی کرکٹ کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں منتخب ہونے پر ہی طلب کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سمیت کسی بھی کرکٹر کو کانٹی کرکٹ چھوڑ کر آنے کے لیے نہیں کہا، البتہ فاسٹ بولر اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث وطن واپس آرہے ہیں۔پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا آپشن راولپنڈی ہی ہے، لاہور اور کراچی میں پچز تیار ہو رہی ہیں،اس لیے بی پلان کے طور پر ملتان کو رکھا گیا ہے جبکہ سیاسی صورتحال خراب نہ ہوئی تو سیریز راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں