0

کراچی پر برا وقت واپس نہیں آنے دیں گے، وزیراعلی سندھ


کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گرد نہ بلوچ نہ سندھ رویولشنری آرمی ہیں، دہشت گرد نہ سندھی ہے نہ بلوچ، نہ پختون اور نہ ہی پنجابی ہیں، بلکہ یہ ظالم ہیں اور انسان نہیں بلکہ حیوان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بہت برے دن دیکھے ہیں ، وہ وقت ہم واپس نہیں آنے دیں گے، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے، انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور انہیں شکست دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں