0

الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو اسلام آباد آنے والا سمندرسب کو بہا لے جائے گا، عمران خان


مردان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انتخابات کی تاریخ نہیں دی تو اسلام آباد آںے والا سمندر سب کو بہا لے جائے گا، عوام فیصلہ کریں کہ پاکستان کی قیادت کون کرے گا۔ مردان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شرکت کے لیے آپ کو آنا ہوگا، میں سیاست کے لیے نہیں بلکہ انقلاب کے لیے بلارہا ہوں، جو بھی 70 سال سے کم عمر ہے وہ نوجوان ہے، جب اسلام آباد آنا ہے تو اپنے خوف کی زنجیریں توڑ کر آنا۔سابق وزیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے قائدین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری امریکا کے غلام ہیں اور نواز شریف سے زیادہ بزدل آدمی زندگی میں نہیں دیکھا، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گا کیونکہ مذہبی علما کی بہت عزت کرتا ہوں، فضل الرحمن نے حکومت میں آکر این ایچ اے کی وزارت حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں