0

حالیہ ہفتے ملک میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات


اسلام آباد: ملک میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 15اعشاریہ 85 فیصد تک پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے، ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں 28 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ ہفتے چھ کی قیمتوں میں کمی جب کہ سترہ اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے میں سب سے زیادہ یعنی 41.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے علاوہ چکن کی قیمت میں بھی 12.13 فیصد ہوا جب کہ آلو کی قیمت میں 7.04 فیصد، انڈوں میں 5.08 فیصد اور مسور کی دال کی قیمت میں 4.79 فیصد اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں