0

ایم کیو ایم پاکستان نے فوری انتخابات کی حمایت کردی


اسلام آباد: ایم کیو ایم نے ملک میں فوری انتخابات کی حمایت اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم رہنماں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت اس وقت فوری انتخابات کی حمایت اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتی ہے۔ایم کیو ایم رہنماں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت امیر اور غریب میں تفریق رکھے، موٹر سائیکل والوں کے لئے قیمت الگ اور جو گاڑیوں کی ٹینکی بھرواتے ہیں ان میں فرق کیا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات ان مسائل کا حل ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک ہفتہ میں ہوسکتی ہیں، مشکل حالات ہیں ہمیں ریاست کو دیکھنا ہے نہ کہ سیاست کو۔ ہمارے سیاسی رہنماں کو سیاست کی قربانی دینا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں