0

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائے سیاسی مخالفین کو ہدف بنائیں، پرویز الہی


لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائیعمران خان سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں، ہم عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے صدر اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ جب بھی عمران خان کے پاس جاتا ہوں تو یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں کرنی بلکہ ہمارا ہدف ہمارے سیاسی مخالفین ہونے چاہئیں، اسٹیبلشمنٹ کی اس سے زیادہ نیوٹریلٹی کیا ہو گی کہ ایک وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی اور اسٹیبلشمنٹ نے اس دوران کچھ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں