0

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا، لندن فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا، لندن فیصلوں سے متعلق تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ایم کیو ایم کنونیر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو جبکہ تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے ملاقات میں موقف اپنایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑھانا ضروری ہے تو غریب طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ معیشت کی صورتحال زیادہ بری ہے تو عوام میں جائیں اور انہیں آگاہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں