0

آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور افسران کو اعزازات سے نواز دیا، آئی ایس پی آر


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہادری کے جوہر دکھانے والے 7 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ افسران (جے سی او) اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا جبکہ شہدا کے تمغے ان کے خاندان کے افراد نے وصول کیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے جی ایچ کیو میں شہدا اور غازیوں کی تقریب سے خطاب کیا اور 48 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا ہے، تقریب میں سینئر فوجی افسران اور اعزازات حاصل کرنے والے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج ہم پھرماردرِ وطن پے قربان ہونے والے ہمارے بہادر جوانوں کی قربانی کوخراج تحسین کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، ۔یہ پاکستان جو آج محفوظ ہے، جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں، یہ انہی آفیسرز، جے سی اوزاور جوانوں کے خون کی قربانی کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں