0

وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس برنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے، عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائی گئی اور اس جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کے رکن اور تحریک انصاف بلوچستان چیپٹر کے صدر یارمحمد رند کا کہنا تھا کہ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، اور تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے نئے وزیراعلی کو نامزد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان کسی بھی صورت لا اینڈ آرڈر کنڑول نہیں کر پارہے، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، اور تحریک عدم اعتماد آج ہی جمع ہوگی، تحریک کے لئے درخواست آج سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کر ائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں