0

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعلقات بہتر بنانے پر زور


واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔امریکی وزیر خارجہ کا اس دوران کہنا تھا کہ غذائی تحفظ ایک چیلنج ہے اور دنیا کے بہت سے مقامات غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ہم اس سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کیلیے، غذائی عدم تحفظ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کیلیے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں