0

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان 30 مئی تک عارضی جنگ بندی پر اتفاق


کابل: طالبان کی ثالثی میں حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں 30 مئی تک جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہو گیا۔طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں عارضی جنگ بندی کو 30 مئی تک برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق جنگ بندی پر اتفاق حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان امارت اسلامیہ افغانستان کی ثالثی میں کابل میں ہونے والے مذاکرات میں ہوا جس کے دوران فریقین نے دیگر متعلقہ امور پر بھی بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں