0

ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کے سپرد ہونے کا امکان


کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کے سپرد ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے سری لنکا کو ایشیاکپ 2022 کی میزبانی کا موقع دیا گیا تھا تاہم ملک کی بگڑتی سیاسی صورتحال اور معاشی بحران کے باعث بنگلا دیش کو ایشیاکپ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے دیگر آپشنز پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں