0

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر عمران خان نے پٹرول سستا کیا، وزیراعظم


کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر عمران خان نے پٹرول سستا کردیا، جو سپورٹ لاڈلے کو ملی ہماری کسی حکومت کو اس کی 30 فیصد سپورٹ ملی ہوتی تو پاکستان بے اندازہ ترقیاں کرتا، چار برس میں ڈالر 115 سے 189 روپے تک پہنچا اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔ کراچی کے ایک روزہ دورے پر تاجر اور صنعت کاروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا اس وقت کوئی سیاسی افراتفری نہیں تھی، ہمارے دور میں جدید بجلی کے منصوبے لگے، لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی تو پھر کیوں شروع ہوگئی۔بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے پاں تلے روند سکتے ہیںانہوں نے بھارت سے ملکی اقتصادی صورتحال کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے پاں تلے روند سکتے ہیں، ہم جوہری میدان میں اسے بدترین شکست دے سکتے ہیں لیکن آئی ٹی شعبہ سمیت دیگر شعبوں میں ہم مقابلہ نہیں کرسکتے، پاکستان آئی ٹی میں 15 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں