0

مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 10 جون کو ہی وفاقی بجٹ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔اس حوالے سے سیکریٹری خزانہ نے سیکریٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ بجٹ تجاویز کی منظوری کیلیے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں