0

کروندے کھائیں، یادداشت بڑھائیں اور کولیسٹرول گھٹائیں


لندن: تھوڑی کھٹی اورکچھ تلخ کرینبیری کو اردو میں کروندے کہا جاتا ہے جن کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ یادداشت بڑھاتے، ڈیمنشیا دور کرنے اور کولیسٹرول قابو کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیا (یو ای اے) سے وابستہ ڈاکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ وازور اور ان کے ساتھیوں نے کروندوں کو دماغی محافظ قرار دیا ہے کیونکہ عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے دماغی زوال یعنی یادداشت میں کمی، بھول، نسیان، فوکس کرنے کی متاثرہ صلاحیت اور دیگر پیچدگیوں کو دور کرنے یا ٹالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔شائع شدہ تحقیق کے مطابق 50 سے 80 سال تک کے افراد کو روزانہ ایک کپ کرینبیری کھانے کو دیئے گئے تھے۔ کروندوں میں فلے وینوئڈ کی بڑی مقدار ہوتی ہے جبکہ اینتھو سیانِن اور پرواینتھوسائنائڈنز جیسے اہم غذائی اجزا بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلیمینٹری (جلن دور کرنے والے) اجزا بھی موجود ہوتے ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں