0

25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کریں گے، عمران خان


ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ 25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کا اعلان کریں گے، اتنی ڈرپوک حکومت ہے کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھانے سے ڈررہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کے لیے نیشنل ایکشن سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلانا چاہتے ہیں تاکہ فیصلے کا بوجھ فوج پر آئے۔ ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، کبھی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دونگا، ن لیگ والے جواب دیں کہ کبھی گیدڑ قوم کا لیڈر بند سکتا ہے، کبھی گیدڑ کو بھی کوئی لیڈر مانتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں