0

آواز سن کر دل کی متاثرہ کیفیت بتانے والی ایپ


کولمبس، اوہایو: ہارٹ فیل کی صورت میں پھیپھڑے میں مائع جمع ہوتے رہتے ہیں اور آواز بھی بدل جاتی ہے۔ اب ایک ایپ کی بدولت آواز میں تبدیلی سے قبل ازوقت دل کی بگڑتی صورتحال سے خبردار ہوا جاسکتا ہے۔یورپی سوسائٹی برائے کارڈیالوجی کی حالیہ کانفرنس میں اس کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ اسے اوہایواسٹیٹ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ولیم ابراہم اوران کے ساتھیوں نے تیار کیا ہے۔ ایپ وقفے وقفے سے مریض کی آواز نوٹ کرکے اس میں چھپی تبدیلیاں نوٹ کرتی رہتی ہے۔پھیپھڑوں میں مائع بھرنے سے آواز پراثر پڑتا ہیاوریوں ایپ وقت سے پہلے80 فیصد درستگی سے ہی ہارٹ فیل یا اس سے وابستہ کیفیت سے خبردار کردیتی ہے۔ اس طرح بروقت علاج ممکن ہوتا ہے اور مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں