0

بے قابو لہروں پر تیرنے والے مکڑی کشتی


کیلیفورنیا: دنیا بھر میں کشتیوں کے نت نئے ڈیزائن سامنے آتے رہتے ہیں اور اس ضمن میں ایک دلچسپ مکڑی نما ڈیزائن کی کشتی کیلیفورنیا کی مرین ایڈوانس روبوٹکس نے تیار کی ہے۔مکڑی جیسی ٹانگوں والی ڈبلیو اے ایم وی کا پورا نام ویو ایڈاپٹو ماڈیولر ویسل ہے جس کا پانچواں ماڈل پیش کیا گیا ہے۔ بدلتے ہوئے سمندری ماحول کے تحت اسپرنگ، ہائیڈرالک نظام اور کئی جوڑوں سے بنی ٹانگیں لمبی ہوجاتی ہیں جو اسے ہر طرح کے بپھرے ہوئے سمندر میں کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔اس کی متحرک کیفیت کا اندازہ ہوں لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تھوڑی سی جگہ پر 360 درجے پر گھوم سکتی ہے جو عام کشتیوں کے بس کی بات نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں