0

ن لیگ کی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی کوشش ناکام


لاہور: پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی کردیا گیا، ن لیگ کی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ساڑھے 12 بجے طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں (ن) لیگی ارکان اسمبلی کی جانب سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایجنڈے شامل تھی جس کی وجہ سے اجلاس دوپہر سوا دو بجے تک شروع نہ ہوسکا۔اجلاس کی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر ایوان کے اندر اور باہر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی جب کہ صحافیوں کا ایک بار پھر اسمبلی میں داخلہ بند کردیا گیا تھا اس سے قبل بھی متعدد بار صحافیوں کو اسمبلی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں