0

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا


لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔سلیکشن کمیٹی نے کنڈیشنگ کیمپ جوائن کرنے والے کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے ساتھ مشاورت کے بعد فہرست کو حتمی شکل دیدی ہے، بعض سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیکر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔محمد نواز کی قومی اسکواڈ میں واپسی جبکہ محمد رضوان کو آرام دیکر نوجوان کیپر محمد حارث کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو بھی تین میچوں کی سیریز میں آرام دیئے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں