0

گوگل کا یوٹیوب شارٹس میں اشتہارات کے اجرا کا اعلان


کیلیفورنیا: گوگل نے دنیا بھر میں یوٹیوب شارٹس میں بتدریج اشتہارات کے اجرا کا اعلان کردیا۔کمپنی کی جانب سے یہ اعلان رواں ہفتے اس کے مارکیٹنگ لائیو ایونٹ میں کیا گیا۔ گوگل گزشتہ برس سے یوٹیوب شارٹس پر اشتہارات کے حوالے سے تجربے کر رہا تھا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آئندہ حصے میں مشتہرین اپنی پروڈکٹ فیڈ کو اپنی کمپین سے جوڑ سکیں گے اور یوٹیوب پر اپنے ویڈیو اشتہار بنا سکیں گے۔یوٹیوب شارٹس کی حریف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک میں پہلے ہی شاپ ایبل ویڈیو ایڈز دستیاب ہیں۔ یہ وہ اشتہار ہوتے ہیں جو قلیل مدت کی ویڈیو کے دوران چلائے جاتے ہیں اور ان کے لیے برازر بدلنا بھی نہیں پڑتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں