0

اسنیپ چیٹ نے صارفین کے لیے نیا دلچسپ فیچر پیش کردیا


کیلیفورنیا: مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کی جانب سے ایک نیا شیئرڈ اسٹوریز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو صارفین کو ایپ پر اپنی یادداشتوں کے شیئر کرنے میں آسانی کے لیے مدد دے گا۔یہ فیچر اس ایپ کے کسٹم اسٹوریز فیچر کا ہی ایک نیا روپ ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اسٹوری بناتے ہیں اور اس کو دیکھنے اور حصہ اس میں ڈالنے کے لیے دوستوں کو شامل کرتے ہیں۔اسنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر کے بعد صارفین جو کسی گروپ میں شامل ہوں گے وہ اپنے دوستوں کو بھی اس میں شامل کر سکیں گے۔صارفین شیئرڈ اسٹوری کو اپنی پروفائل پر جا کر، نئی اسٹوری آپشن کو ٹیپ کر کے شیئرڈ اسٹوری کا انتخاب کرتے ہوئے شروع کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں