0

انقلاب پیراشوٹ، ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوں سے نہیں آتا، مریم نواز


مانسہرہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا مینڈیٹ، انقلاب اور خود عمران خان سب دو نمبر ہیں، انقلاب پیراشوٹ، ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوں سے نہیں آتا۔مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مانسہرہ جلسے میں نہیں بلکہ اپنی گھر آئی ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں، مانسہرہ نواز شریف کا تھا اور نواز شریف کا رہے گا، 30 سال پہلے جب میری شادی ہوئی مانسہرہ چار گھنٹے لگتے تھے آج موٹروے بننے کی وجہ سے یہ فاصلہ صرف ایک گھنٹے میں طے ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے شہباز شریف سے محبت ہے کیونکہ وہ میرے دوسرے والد ہیں، شہباز شریف سے اس لیے بھی محبت ہے کہ وہ پاکستان کی عوام کے حقیقی مددگار ہیں، شہباز شریف پنجاب کی طرح ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں