0

شہبازشریف، حمزہ شہباز اوررانا ثنا اللہ کو کٹہرے میں کھڑا کرکے جیلوں میں ڈالیں گے، عمران خان


چارسدہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف، پنجاب کے وزیر اعلی حمزہ شہباز اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ان تینوں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے جیلوں میں ڈالیں گے اور ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے۔چارسدہ میں ورکرز کنویشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک تصویر آئی ہے جس میں ایک پاکستانی وفد اسرائیل گیا اور وفد میں ایک پاکستان ٹیلی ویژن کا تنخواہ دار بھی شامل تھا، جب امریکا کے غلام حکومت کریں گے تو ہر وہ کام کریں گے جو واشنگٹن کہے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت روس سے سستا تیل نہیں خریدے گی اور بھارت سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خون کا سودا کرے گی، آئی ایم ایف سے حکم ملا توحکومت نے پٹرول کی قیمتوں کو بڑھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں