0

عماد وسیم کو اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا، چیف سلیکٹر نے وجہ بتادی


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل رانڈر عماد وسیم کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث آل رانڈر عماد وسیم کی کارکردگی پر فرق پڑرہا ہے جس سے وہ پریشانی کا شکار ہیں جبکہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہت زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ محمد نواز کو عماد وسیم پر ترجیح دی گئی۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ آل رانڈر کی کارکردگی کو یکھتے ہوئے محمد نواز ٹیم کے لیے بہترین آپشن تھے، ان کی فٹنس اور کارکردگی اس وقت اچھی جارہی ہے، عماد وسیم جلد فٹنس مسائل پر قابو پاکر اسکواڈ میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں