0

نیپال میں 22 افراد کو لے جانے والا مسافر بردار طیارہ تباہ


کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت سے پرواز بھرنے والا مسافر بردار طیارہ ایک جھیل کے کنارے گر کر تباہ ہوگیا تاہم شدید برفباری کے باعث امدادی کام روک دیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں نجی ایئر لائن کے طیارے نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلومیٹر کی دوری پر پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم کے لیے پرواز بھری تھی تاہم 15 منٹ بعد ہی جب طیارہ 12 ہزار 835 فٹ کی بلندی پر نیپال کے شہر شیکھا پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔طیارے میں پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ مسافروں میں 13 نیپالی، 4 بھارتی اور 2 جرمن شہری شامل ہیں۔ طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن میں ایک آرمی اور دو نجی ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں