0

اداروں سے پوچھتی ہوں کیا عمران خان کو کھلی چھٹی ملے گی، مریم نواز


مری: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے جسے روکنا جہاد ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بدل گیا ہے۔مریم نواز نے مری میں خیبرپختونخوا سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا وطن اس وقت بہت مشکل میں ہے، گزشتہ کئی سالوں میں معیشت پر کاری ضربیں لگیں، عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ کر گیا، قسم کھا کر کہتی ہوں پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے،اس کو روکنا جہاد ہے، یہ اتنا نالائق تھا کہ دوست ممالک کو دشمن کی صف میں پھینک دیا، ترکی کے سارے منصوبے تعطل کا شکار ہیں،ترکی کی بزنس کمیونٹی عمران خان سے ناراض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں