0

ایم کیو ایم انتخابات کے بیانات نہ دے، الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، آصف زرداری


کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم انتخابات کے بیانات نہ دے ، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔آصف علی زرداری سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی۔ بلاول ہاس میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، جاوید حنیف اور صادق افتخار شامل تھے۔ آصف زرداری کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضی وہاب و دیگر بھی موجودتھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ میں بلدیاتی نظام میں ترامیم اور نئی قانون سازی سمیت دونوں جماعتوں میں ہونے والے معاہدے کے نکات پر اب تک کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے ہوا کہ بات چیت سے جلد تمام امور طے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں