0

وفاقی کابینہ کا عمران خان کے لانگ مارچ میں اسلحہ لانے کے اعتراف کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی قائم


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی قیادت کی اشتعال انگیزی اور اسلحہ کی موجودگی کے اعتراف کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 25 مئی کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کابینہ نے عمران خان کے 25 مئی کے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر عوام کو مبارک باد دی۔ کابینہ نے کہا کہ میڈیا اور وزارتِ اطلاعات کی عوام کے لیے مسلح جتھوں اور اِن کے اصل چہرے کے حقائق پر مبنی رپورٹنگ قابلِ ستائش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں