0

پاکستان اور کالعدم ٹی پی پی کا جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت تک توسیع پر اتفاق


کابل: حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کابل میں ہونے والے مذاکرات میں غیر معینہ مدت تک جنگ بندی پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ڈان ڈاٹ کام کے مطابق کابل میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں حکومت پاکستان اور ٹی پی پی کے درمیان بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے اور جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت جاری ہے جب کہ اس سے قبل ایک موقع پر مذاکرات تعطل کا شکار بھی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں