0

ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ


کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ منتقل ہونے کی صورت میں 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کی میزبانی سے ہمیں بڑی آمدنی متوقع ہے، اس لیے کوشش کررہے ہیں کہ ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے۔ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ ملک میں آنے والا ہر ڈالر ہمارے لیے اہم ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر سب صحیح رہا تو ایونٹ کی مزبانی سری لنکا ہی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں