0

بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، پنجاب فلور ملز کا آٹے کے نرخ بڑھانے کا عندیہ


بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد پنجاب بھر میں فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ حکومت کی جانب سے بجلی اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔ فلور ملزم ایسوسی ایشن نے لاگت بڑھنے کے سبب پنجاب بھر میں 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں محتاط اندازے پر 60 روپے اضافے کا عندیہ دیا۔پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی اور پیٹرول ریٹ بڑھنے سے آٹے کی قیمت میں فی الحال معمولی اضافہ ہوا ہے، حساب کتاب کے بعد نئی قیمت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں