0

شہباز شریف سازش کی ہے تو اب ذمہ داری لو اور معیشت ٹھیک کرکے دکھا، عمران خان


دیر بالا: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اچھی بھلی ہماری حکومت چل رہی تھی اسے کیوں گرایا، شہباز شریف سازش کی ہے تو اب ذمہ داری بھی لو اور معیشت ٹھیک کرکے دکھا۔دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت نے مل کر میرے خلاف سازش کی اور شہباز شریف کو ملک پر مسلط کردیا تاکہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کرواسکیں، شہباز شریف نے پہلا حکم امریکا سے ملک میں مہنگائی کا لیا، پٹرول اور ڈیزل کی 60 روپے قیمت بڑھا دی، فضل الرحمان بھیس بدل کر عمرے پر گیا ہے تاکہ چور چور کے نعرے نہ سننے پڑیں، فضل الرحمان سمیت یہ لوگ عوام میں نہیں نکل سکتے انھیں منہ چھپانا پڑتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم پر بھی پٹرول اور بجلی مہنگی کرنے کا دبا ڈالا تھا لیکن ہم نے ریٹ بڑھانے کی بجائے اور کم کردیے، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر دیگر ذرائع سے پیسے جمع کیے، ہم نے اپنے دور میں ٹیکس کی صورت میں سب سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، جبکہ نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کی چوری کی دولت باہر پڑی ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں