0

موبائل فون صارفین کے تحفظ کے لیے حکومت کا بڑا اقدام


اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے موبائل فون صارفین کے تحفظ کیلیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے استعمال کنندگان کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔وززیر اعظم کے مشیر برائے اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی اور چیئرمین پی ٹی اے کے درمیان موبائل فون صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور مارکیٹرز کی طرف سے بھیجے جانے والے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مشاورت میں شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کی فوری پالیسی سازی پر اتفاق کیا گیا۔معاون ِ خصوصی نے وزیراعظم کی پی ٹی اے کو صارفین کو بھیجے جانے والے مارکیٹرز کے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ شہریوں کے رازداری کے قوانین کے فوری جائزے کی ہدایات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں