0

ٹریفک کا شور بچوں کی یادداشت متاثر کر رہا ہے، تحقیق


بارسلونا: ہزاروں بچوں پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک کا شور ابتدائی جماعت کے بہت چھوٹے طلبا و طالبات کا حافظہ متاثر کرسکتا ہے اور وہ پڑھائی کے وقت توجہ بھی کم دیتے ہیں۔ بارسلونا میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل ہیلتھ کے ماہرین نے کل 38 اسکولوں کے 2700 ایسے بچوں کا جائزہ لیا ہے جن کی عمریں 7 سے 10 برس تھیں۔ معلوم ہوا کہ سڑک کے ٹریفک کا شور ان کی دماغی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے اور یادداشت پر اثر انداز ہوکر ان کی اکتسابی نشوونما کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔چھوٹی عمر وہ اہم لمحہ ہوتا ہے جب بچوں میں توجہ اور حافظہ پروان چڑھتا ہے جو انہیں لکھنے پڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو بچے ٹریف شور کا تین گنا زائد سامنا کرتے ہیں ان میں دیگر بچوں کے مقابلے میں ان کی یادداشت کی صلاحیت 23 فیصد اور توجہ یا ارتکازکی کیفیت 5 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔ خطرناک بات یہ ہے کہ صرف ایک سال تک ٹریفک میں رہنے سے یہ دماغی صلاحیت متاثر ہونے لگتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں