0

ایٹمی پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے،جنرل ندیم رضا


اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصروں سے ہر صورت گریز کیا جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے تحت علاقائی عوامل اور سیکیورٹی پر سیمینارمنعقد کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور ڈپٹی چیرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے، نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، سول اور ملٹری قیادت اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں