0

بھارتی حکام کے گستاخانہ بیانات؛ او آئی سی کا شدید اظہارِمذمت


ریاض: اسلامی تعاون تنظیم نے نبی کریم ۖ کے شان اقدس میں گستاخانہ بیانات پر مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھارت کو ضروری اقدامات پر مجبور کرے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 57 اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے آقائے دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں بی جے پی کے رہنماوں کے گستاخانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت کے رہنماوں کے توہین آمیز بیانات ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب پہلے ہی بھارت میں مسلم دشمنی، منظم پابندیوں اور بدسلوکی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں