0

حکومت کا لوڈ شیڈنگ دورانیہ صرف ساڑھے تین گھنٹے پر لانے کا اعلان


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور کل (منگل) سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر محض ساڑھے تین گھنٹے پر آجائے گا۔اسلام آباد میں دیگر ن لیگی رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کی پیداوار بڑھادی ہے جس کے بعد سے 16 جون سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 سے بھی کم رہ جائے گا جبکہ 30 جون سے لوڈ شیڈنگ 2 سے ڈیڑھ گھنٹے کے قریب ہوگی۔شاہد خاقان عباسی نے امید ظاہر کی کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی لاسکیں گے جبکہ ملک میں آج بجلی کی ضرورت 25 ہزار میگاواٹ ہے، ہمیں جو کچھ ملا اسے چیلنج سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں