0

سندھ حکومت ایم کیوایم اراکین اسمبلی کی ترقیاتی اسکیمز آئندہ بجٹ میں شامل کرنے پر رضامند


کراچی: سندھ حکومت نے ایم کیوایم کا بڑا مطالبہ مان لیا ہیجس کے تحت متحدہ کی تجاویز پرآئندہ بجٹ میں اسکیمز شامل کی جائیں گی، ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کو ڈویلپمنٹ کمیٹی میں بھی شامل کیاجائیگا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے 8 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے سے متعلق گفتگو ہوئی، ملاقات کے بعد ایم کیوایم رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کے ملاقات میں کئی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے بہت سے مطالبات تاحال حل طلب ہیں،انکا کہنا تھا کے پیپلز پارٹی سے وقت نکال کر دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کیایم کیوایم وفد سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی سندھ چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلیے روانہ ہوئے اور ایم کیوایم سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں