0

صدرمملکت نے وزارت تعلیم کو بیرونی امداد کے عدم استعمال پر نااہلی کا ذمہ دارٹھہرادیا


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی بچت کی درخواست پر فیصلے میں کہا ہے کہ بیرونی امداد کے عدم استعمال پر وزارت تعلیم مجرمانہ ضیاع اور نااہلی کا ذمہ دار ہے، رقم 6 سال تک غیر منافع بخش اکانٹ میں پڑی رہی، کسی نے اس کی پروا نہیں کی۔صدر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف مرکزی ڈائریکٹوریٹ برائے قومی بچت کی درخواست پر فیصلے میں مزید کہا ہے کہ رقم کے عدم استعمال سے ایک کروڑ 74 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، اصل رقم ایک کروڑ 37 لاکھ تھی،جرمنی کی حکومت نے 94-1993 میں ایک کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد کی رقم امداد کے طور پر دی تھی30 سال قبل سستی نصابی کتابوں کی طباعت کے لیے کاغذ کی خریداری کے لیے دی گئی رقم استعمال ہی نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں