0

عمران خان کی حکومت میں بنی گالا کرپشن کا ہیڈ کوارٹرتھا، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومت میں بنی گالا کرپشن کا ہیڈ کوارٹر بنا ہوا تھا۔ پارٹی سیکریٹریٹ میں سوشل میڈیا کی ٹیم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس ہیڈ کوارٹر کے فرنٹ مین سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور فرنٹ پرسن فرح گوگی تھی، فرح گوگی نے تو صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے ملک کا حق کھا لیا، کل آڈیو چل رہی تھی جس میں خاتون اول کہہ رہی تھیں 3 نہیں 5 قیراط کا ہیرا چاہیے۔مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ انقلاب جس کو گلی گلی محلے محلے سے نکلنا تھا وہ آج اپنی ضمانتیں کرارہا ہے، سپرپاور کو لکارنے والا راہداری ضمانت کے لیے پشاور میں چھپا بیٹھا ہے، ظلم کو سہنا ہو تو آپ کو نواز شریف جیسا جگر چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں