0

عمران خان کے فوج اور عدلیہ مخالف بیان کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش


اسلام آباد: وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے نا جانے کس کس کو سیکریٹس دے دئیے جو کہتے ہیں کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہوجائیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں سردار ایاز صادق سابق وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو ایوان میں لے آئے اور کہا کہ عمران خان کا انٹرویو پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں۔انٹرویو کے بعد انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ایٹمی پروگرام، پاکستان اور پاک فوج کے حوالے سے کہے گئے الفاظ اور انٹرویو پر مذمتی قرارداد پیش کی۔قرارداد میں ایوان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے انٹرویو اور الفاظ کی شدید مذمت کی گئی اور کہا کہ سابق وزیراعظم نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کئے تو پاکستان تین ٹکڑے ہوجائیگا، پاک فوج تباہ ہوجائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں