0

ورزش کینسر کو شکست دینے میں مدد دے سکتی ہے، تحقیق


نیو یارک: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہیکہ ورزش کینسر کے علاج کے لیے دی جانے والی ادویات کے اثر اور مریض کے زندہ رہنے کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ تھکے ماندہ پٹھوں کی درستی کے لیے جسم کی جانب سے جاری کیے جانے والے پروٹین بھی کینسر کے خلیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔امریکا کے نیو یارک گروس مین اسکول آف میڈیسن کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ کینسر میں مبتلا چوہوں کی ہفتے میں پانچ دن 30 منٹ کی ورزش کینسر کے خلیوں کے بننے میں 50 فی صد تک کمی کا سبب بنی۔ایک اور ٹیسٹ میں دیکھا گیا کہ وہ چوہے جو تین ہفتوں تک مستقل ٹریڈ مِل پر دوڑے ان میں رسولی کے وزن میں 25 فی صد تک کمی واقع ہوئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں